ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا جمعہ والے دن فوت ہونے والا عذاب قبر سے محفوظ رہتا ہے؟
جواب:
اس بارے میں ایک روایت پیش کی جاتی ہے۔
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے منسوب ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات فوت ہوا، وہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔
(مسند الإمام أحمد: 2/220)
مگر اس کی سند ضعیف ہے۔ معاویہ بن سعید تیمی مجہول الحال ہے۔ اس روایت کی دیگر سندیں بھی ضعیف ہیں۔