کیا مستحب اور مباح عمل پر اصرار بدعت ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا مستحب اور مباح عمل پر اصرار بدعت ہے؟

جواب:

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں:
اپنی نماز میں اس طرح شیطان کا حصہ نہ بنائیں کہ (سلام کے بعد) دائیں جانب سے مقتدیوں کی طرف پھرنا اپنے اوپر لازم کر لیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کئی دفعہ بائیں جانب سے پھرتے دیکھا ہے۔
(صحیح البخاری: 852؛ صحیح مسلم: 707)
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ کسی جائز و مستحب کام پر اصرار اور التزام کرنا، اس کے ساتھ واجب کا معاملہ کرنا، اسے شیطانی کام بنادیتا ہے۔
❀ علامہ طیبی رحمہ اللہ (743ھ) لکھتے ہیں:
اس حدیث میں بیان ہے کہ جو شخص مستحب عمل پر دوام کرے، اسے عزیمت سمجھ کر رخصت پر عمل چھوڑ دے، تو شیطان نے اسے گمراہ کر دیا ہے، پھر اس کا کیا بنے گا، جو بدعت اور منکر عمل پر ہمیشگی کرتا ہے؟
(شرح المشکاة: 3/1051)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے