سوال
علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ:
اسماعیل کا انتقال ہوگیا۔ اس کے ورثاء میں ایک بیٹا عبدالکریم اور ایک بیوی جمیلہ شامل تھیں۔ اس کے بعد عبدالکریم کا انتقال ہوگیا، جس کے ورثاء میں دو بیٹیاں مکھن اور سلیمہ، بیوی رانی اور والدہ جمیلہ شامل تھیں۔ پھر جمیلہ کا انتقال ہوگیا، جس کے ورثاء میں چار بھتیجے:
➊ صالح
➋ تاج محمد
➌ طاہر
➍ قادر
شامل تھے۔
اس کے بعد بیٹی مکھن کا انتقال ہوگیا، جس نے ورثاء میں دو بیٹے عبدالکریم اور حسین، ماں رانی، اور شوہر بچو کو چھوڑا۔ پھر حسین کا انتقال ہوا، جن کے ورثاء میں والد بچو اور بھائی عبدالکریم شامل تھے۔
شریعت کے مطابق وضاحت فرمائیں کہ ہر وارث کو کتنا حصہ ملے گا؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
1۔ میت: اسماعیل
کل ملکیت = 1 روپیہ
ورثاء:
✿ بیٹا عبدالکریم = 14 آنے
✿ بیوی جمیلہ = 2 آنے
2۔ میت: عبدالکریم
ترکہ = 14 آنے
ورثاء:
✿ بیٹی مکھن = 11 پائی 2/1 4 آنے
✿ بیٹی سلیمہ = 11 پائی 2/1 4 آنے
✿ ماں جمیلہ = 4 پائی 2 آنے
✿ بیوی رانی = 9 پائی 1 آنہ
3۔ میت: جمیلہ
ترکہ = 4 آنے 4 پیسے
ورثاء:
✿ بھتیجے:
➊ صالح = 4/1 4
➋ تاج محمد = 4/1 4
➌ طاہر = 4/1 4
➍ قادر = 4/1 4
پوتیاں (بطور وارث عبدالکریم کی بیٹیاں):
✿ مکھن = 15 آنے 2/1
✿ سلیمہ = 15 آنے 2/1
4۔ میت: مکھن
ترکہ = 6 آنے 5 پیسے
ورثاء:
✿ بیٹا عبدالکریم = 110 آنے 2/1
✿ بیٹا حسین = 110 آنے 2/1
✿ ماں رانی = 1.1
✿ شوہر بچو = 1.7
5۔ میت: حسین
ترکہ = 10.5 (یعنی 2/1 10)
ورثاء:
✿ والد بچو = 110 آنے 2/1
✿ بھائی عبدالکریم محروم قرار پائے۔
الاحیاء (زندہ ورثاء کے حصے):
✿ رانی = 2 آنے 4 پائی
✿ بچو = 3 آنے 2/1 4 پائی
✿ عبدالکریم = 1 آنہ 2/1 10 پائی
✿ سلیمہ = 6 آنہ 5 پائی
✿ چار بھتیجے = 17 مشترکہ
جدید اعشاری طریقہ تقسیم:
1۔ میت: اسماعیل
کل ملکیت = 100
✿ بیوی جمیلہ = 1/8 = 12.5
✿ بیٹا عبدالکریم (عصبہ) = 87.5
2۔ میت: عبدالکریم
کل ملکیت = 87.5
✿ 2 بیٹیاں (مکھن، سلیمہ) = 2/3 = 61.26 (فی کس = 30.63)
✿ ماں جمیلہ = 1/6 = 15.31
✿ بیوی رانی = 1/8 = 10.93
3۔ میت: جمیلہ
کل ملکیت = 27.81
✿ 4 بھتیجے (عصبہ) = 9.27 (فی کس = 2.317)
✿ 2 پوتیاں (مکھن، سلیمہ) = 2/3 = 18.54 (فی کس = 9.27)
4۔ میت: مکھن
کل ملکیت = 39.9
✿ بیٹا عبدالکریم (عصبہ) = 11.64
✿ بیٹا حسین (عصبہ) = 11.64
✿ ماں رانی = 1/6 = 6.65
✿ شوہر بچو = 1/4 = 9.975
5۔ میت: حسین
کل ملکیت = 11.64
✿ والد بچو (عصبہ) = 11.64
بھائی عبدالکریم محروم رہے۔
زندہ وارثین کے حصے:
وارث | حصہ |
---|---|
رانی | 17.58 |
بچو | 21.61 |
عبدالکریم | 11.69 |
سلیمہ | 39.9 |
4 بھتیجے | 9.27 |
کل | 100 |
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب