ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا شیعہ کے اذان کے الفاظ ’’أشهد أن عليا ولي الله وصي رسول الله خليفة بلا فصل‘‘ شیعہ کے اصول اربعہ میں ثابت ہیں؟
جواب:
جی نہیں۔ یہ الفاظ شیعہ کی کسی بنیادی کتاب میں موجود نہیں۔ بعد والوں کی اختراع ہے۔
❀ شیعہ عالم محمد بن بابویہ رحمہ اللہ (381 ھ) نے لکھا ہے:
’’هو من وضع المفوضة لعنهم الله تعالى.‘‘
’’(اذان میں یہ الفاظ) مفوضہ کی گھڑنت ہے، اللہ تعالیٰ ان پر لعنت فرمائے۔‘‘
(من لا يحضره الفقيه: 188/1-189)