ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
﴿يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ﴾ (الفتح: 10) کا مطلب کیا ہے؟
جواب:
یہ آیت حقیقی معنی پر محمول ہے۔ یہاں اللہ تعالیٰ کا ہاتھ مراد ہے، جیسا کہ اس کے شایان شان ہے۔ ہمارے ہاتھ ہمارے اعضا ہیں، اللہ تعالیٰ کا ہاتھ اس کی صفت ہے۔ اس صفت پر ایمان ضروری ہے، اس کی کیفیت معلوم نہیں۔