سوال:
روایت: ”چار پیغمبر زندہ ہیں، دو زمین میں؛ حضرت خضر و الیاس اور دو آسمان میں؛ حضرت عیسیٰ و ادریس۔“ کی استنادی حیثیت کیا ہے؟
جواب:
چار پیغمبروں کے زندہ ہونے کے حوالے سے دو اسرائیلی روایات آتی ہیں۔ دونوں کی سندیں سخت ضعیف ہیں۔
❀ ایک روایت کعب احبار رحمہ اللہ سے منقول ہے۔
(تاريخ ابن عساکر: 207/9)
سند سخت ضعیف ہے۔
① مکحول شامی کا کعب احبار سے سماع معلوم نہیں۔
② ابو عبداللہ محمد بن عبد اللہ بن سلیمان خراسانی کی توثیق معلوم نہیں۔
③ ابو حسین محمد بن اسماعیل بن محمد تمیمی مجہول ہے۔
④ علی بن عاصم واسطی جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔
❀ دوسری روایت تفسیر طبری (22/418) میں آتی ہے، یہ جھوٹی اور اسرائیلی روایت ہے۔
① احمد بن حسن بن یزید قزوینی، ابن ماجہ کی توثیق نہیں ملی۔
② سعید بن ابی سعید بصری کے حالات زندگی نہیں مل سکے۔
③ علاء بجلی مجہول الحال ہے، سوائے ابن حبان رحمہ اللہ کے کسی نے توثیق نہیں کی۔
④ زید مولیٰ عون طفاوی کون ہے؟ معلوم نہیں۔
⑤ واقعہ کی خبر دینے والا آدمی مبہم و نامعلوم ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی کوئی حدیث منقول نہیں۔