یہ اقتباس مولانا ابو نعمان بشیر احمد کی کتاب اسلامی قانون وراثت سے ماخوذ ہے۔
سوال:
اصحاب الفرائض سے کیا مراد ہے اور کون کون سے ورثاء اصحاب الفرائض میں شامل ہیں؟
جواب:
وہ ورثاء جن کے حصے کتاب و سنت میں متعین کر دیے گئے ہیں۔ یہ کل بارہ افراد ہیں، چار مردوں میں سے اور آٹھ عورتوں میں سے، جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:
1. خاوند
2. باپ
3. دادا
4. مادری بھائی
5. بیوی
6. ماں
7. دادی و نانی (صحیحہ)
8. بیٹی
9. پوتی / پڑپوتی
10. حقیقی بہن
11. پدری بہن
12. مادری بہن