یہ اقتباس مولانا ابو نعمان بشیر احمد کی کتاب اسلامی قانون وراثت سے ماخوذ ہے۔
سوال:
علم میراث کی تعریف، موضوع، غرض و غایت اور حکم بیان کریں؟
جواب:
تعریف:
فقہ و حساب کے وہ اصول جاننا جن کے ذریعے سے ترکہ میں سے وارثوں کے حصے معلوم کیے جائیں۔
موضوع:
علم میراث کا موضوع ترکہ، اس کے مستحق اور ان کے حصے ہیں۔
غرض و غایت:
اس علم کے حاصل کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ حق داروں کو ان کا حق پہنچایا جائے۔
حکم:
اس علم کا حاصل کرنا فرض کفایہ ہے۔