ماخوذ : فتاویٰ علمائے حدیث
سوال
کیا نماز کے آخری تشہد میں کوئی بھی قرآنی دعا پڑھی جاسکتی ہے؟ اور اگر ظہر لیٹ پڑھنے کی وجہ سے فرض سے پہلے والی سنتیں بعد میں پڑھ لی جائیں تو کیا کوئی حرج ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
✿ جی ہاں! نماز کے آخری تشہد میں قرآن و حدیث میں وارد کوئی بھی دعا پڑھ سکتے ہیں۔
✿ اور اگر ظہر کی پہلی سنتیں رہ جائیں تو انہیں فرض کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اس میں کسی قسم کا حرج نہیں ہے۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب