کیا عطاء بن دینار کا سعید بن جبیر سے سماع ثابت ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا عطاء بن دینار کا سعید بن جبیر سے سماع ثابت ہے؟

جواب:

عطاء بن دینار کا سعید بن جبیر سے سماع نہیں۔ البتہ اس کے پاس سعید بن جبیر کی تفسیر پر ایک کتاب تھی۔ لہذا عطاء بن دینار اگر سعید بن جبیر سے تفسیر نقل کرے، تو روایت متصل ہوگی، کیونکہ وہ روایت صحیفہ سے ہے، لیکن صحیفہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ عطاء کا سعید بن جبیر سے سماع بھی ثابت ہے۔
❀ احمد بن صالح مصری رحمہ اللہ (248ھ) فرماتے ہیں:
عطاء بن دينار هو من ثقات أهل مصر وتفسيره فيما يروي عن سعيد بن جبير صحيفة وليست له دلالة على أنه سمع من سعيد بن جبير
عطاء بن دینار مصر کے ثقات میں سے ہیں۔ ان کی وہ تفسیر، جو سعید بن جبیر سے روایت کریں، وہ صحیفہ سے ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ عطاء نے سعید بن جبیر سے سماع بھی کیا ہے۔
(الجرح والتعديل لابن أبي حاتم: 332/6، وسندہ صحيح)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے