اجماع امت کی شرعی حیثیت
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

اجماع امت کا حکم کیا ہے؟

جواب:

اجماع امت حق ہے، یہ شریعت کے چار مآخذ میں سے ایک ماخذ ہے۔ شریعت کے جس حکم پر اہل حق کا اجماع ثابت ہو جائے، اس کی مخالفت جائز نہیں۔ اجماع کے مخالف کا وہی حکم ہے، جو کتاب و سنت کی نص کی مخالفت کا حکم ہے، کیونکہ قرآن و حدیث کی طرح اجماع بھی معصوم دلیل ہے۔
❀ علامہ غزالی رحمہ اللہ (505ھ) فرماتے ہیں:
حكمه وجوب الاتباع وتحريم المخالفة والامتناع عن كل ما ينسب الأمة إلى تضييع الحق
اجماع کا حکم یہ ہے کہ اس کا اتباع کرنا واجب ہے، اس کی مخالفت کرنا حرام ہے، نیز ہر وہ بات کہنا ممنوع ہے کہ جس سے امت کی طرف حق ضائع کرنے کی نسبت ہوتی ہو۔
(المستصفى: 154)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے