ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا احکام شرعیہ میں نسخ ہو سکتا ہے؟
جواب:
احکام شرعیہ میں نسخ ہوا ہے، یہ برحق ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ کی کمال حکمت ہے۔ اہل سنت والجماعت کا نسخ کے ثبوت پر اتفاق و اجماع ہے۔ قرآن و حدیث میں اس کا ثبوت ہے۔ بعض اہل بدعت نسخ کا انکار کرتے ہیں۔
❀ قاضی عیاض رحمہ اللہ (544ھ) فرماتے ہیں:
هو مما أجمع عليه كافة المسلمين إلا طائفة من المبتدعة لا يعبأ بها لم تقل به
نسخ کے ثبوت پر تمام مسلمانوں کا اجماع ہے، البتہ اہل بدعت کا ایک گروہ، جن کے اختلاف کی کوئی حیثیت نہیں، وہ نسخ کا قائل نہیں۔
(إكمال المعلم: 448/2)