شریعت کی تعریف قرآن و حدیث کی روشنی میں
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، ص 562

سوال

شریعت کسے کہتے ہیں؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

{ثُمَّ جَعَلْنَاکَ عَلٰی شَرِیْعَۃٍ مِّنَ الْأَمْرِ فَاتَّبِعْہَا وَلاَ تَتَّبِعْ أَہْوَآئَ الَّذِیْنَ لاَ یَعْلَمُوْنَ}
*\[پھر تجھ کو رکھا ہم نے ایک رستہ پر دین کے کام کے سو تو اس پر چل اور مت چل خواہشوں پر نادانوں کی]*
\[الجاثیہ ۱۸ پ۲۵]

دوسرا فرمان:

{وَاتَّبِعْ مَا یُوْحٰٓی إِلَیْکَ}
*\[اور تو چل اسی پر جو حکم پہنچے تیری طرف]*
\[یونس ۱۰۹ پ۱۱]

تیسرا فرمان:

{اِتَّبِعُوْا مَآ أُنْزِلَ إِلَیْکُمْ مِّنْ رَّبِّکُمْ}
*\[چلو اسی پر جو اترا تم پر تمہارے رب کی طرف سے]*
\[اعراف ۳ پ۸]

چوتھا فرمان:

{وَأَنْزَلَ اﷲُ عَلَیْکَ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَۃَ}
*\[اور اللہ نے اتاری تجھ پر کتاب اور حکمت]*
\[النساء ۱۱۳ پ۵]

وضاحت

ان تمام آیات مبارکہ کو جمع کرنے سے یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم پر جو کچھ کتاب اور حکمت کی شکل میں وحی کے ذریعہ نازل کیا گیا، وہی شریعت ہے۔ اسی شریعت کی اتباع کا حکم خود رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو بھی دیا گیا ہے اور تمام مکلفین کو بھی۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے