ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام و مسائل، جلد 01، ص 546
سوال
کیا فرماتے ہیں علماء کرام کتاب و سنت کی روشنی میں ان ناموں کے بارے میں کہ کیا یہ رکھنا درست ہیں؟ مثلاً:
◄ غلام رسول
◄ غلام نبی
◄ نبی بخش
◄ غلام حسین
◄ ولی بخش
◄ غلام فرید
یا اسی طرح کے دوسرے نام۔ کیونکہ بعض لوگ "غلام” کے معنی "فرمانبردار” کے طور پر رکھ لیتے ہیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
◄ نبی بخش، ولی بخش جیسے نام رکھنا درست نہیں، کیونکہ اولاد اللہ تعالیٰ ہی عطا کرتا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا:
﴿یَہَبُ لِمَنْ یَّشَآئُ إِنَاثًا وَّیَہَبُ لِمَنْ یَّشَآئُ الذُّکُوْرَ﴾
[بخشتا ہے جس کو چاہے بیٹیاں اور بخشتا ہے جس کو چاہے بیٹے]
(الشوریٰ: 49، پ 25)
◄ البتہ غلام رسول، غلام نبی, غلام حسین، غلام فرید جیسے نام رکھنا درست ہیں، بشرطیکہ یہاں "غلام” کا مطلب خادم ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب