لفظ عشق کا مطلب اور اس کے استعمال کا شرعی حکم
ماخوذ: قرآن و حدیث کی روشنی میں احکام و مسائل، جلد 01، صفحہ 533

سوال

لفظ عشق اردو شاعری میں اکثر استعمال ہوتا ہے، علامہ اقبال کے اشعار میں بھی ملتا ہے۔ اس کا مطلب و معنی اور قرآن و حدیث کی روشنی میں اس لفظ کی وضاحت فرمائیں؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عام طور پر لفظ عشق نکمی اور بے کار محبت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے اس لفظ کے استعمال سے اجتناب کرنا بہتر ہے۔ اگر کسی کو اس بارے میں شک ہو، تو وہ ایک تجربہ کر کے دیکھ سکتا ہے:
کسی کی ماں کے بارے میں یہ لفظ استعمال کر کے دیکھیں، وہ شخص اسے ہرگز پسند نہیں کرے گا۔ حالانکہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ انسان کو اپنی ماں سے فطری اور طبعی محبت ہوتی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے