سورہ بقرہ کی آخری آیت پر آمین کہنے کا حکم
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

نماز میں سورت بقرہ کی آخری آیت پڑھنے یا سننے پر آمین کہنا کیسا ہے؟

جواب :

نماز میں سورت بقرہ کی آخری آیت پر آمین کہنا ثابت نہیں۔
❀ حافظ ابن عبدالبر رحمہ اللہ (463ھ) فرماتے ہیں:
قد أجمع العلماء على أن لا تأمين فى شيء من قراءة الصلاة إلا عند خاتمة فاتحة الكتاب.
”اہل علم کا اجماع ہے کہ نماز کی کسی قرآت پر آمین نہیں ، سوائے سورت فاتحہ کے اختتام پر“
(التمهيد : 10/7)

تنبیہ :

❀ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بارے میں ہے:
كان إذا قرأ آخر البقرة : ﴿وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ﴾ (البقرة : 250) قال : آمين.
”آپ رضی اللہ عنہ جب سورت بقرہ کے اختتام پر آیت: ﴿ وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ﴾ پڑھتے تو آمین کہتے تھے۔“
(مصنف ابن أبي شيبة : 7979)
سند ضعیف ہے۔
① رجل مبہم ہے۔
② ابواسحاق کا عنعنہ ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے