میری امت کے بہترین اور بدترین علماء والی حدیث کی سند کا جائزہ
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، صفحہ 547

سوال

ایک حدیث ہے کہ:
"میری امت کے بہترین لوگ علماء ہوں گے اور سب سے برے بھی علماء ہوں گے”
آپ بتائیں اس کی سند کیسی ہے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث: اَلاَ اِنَّ شَرَّ الشَّرِّ شِرَارُ الْعُلَمَآئِ الخ
یہ حدیث مشکوٰۃ میں بحوالہ دارمی موجود ہے۔

لیکن اس کی سند انتہائی کمزور ہے، اس کی وجوہات درج ذیل ہیں:

احوص بن حکیم سے لے کر دارمی تک جتنے راوی ہیں، سب ضعیف ہیں۔

◄ یہ روایت مرسل بھی ہے کیونکہ حکیم تابعی ہیں، صحابی نہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے