ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، صفحہ 513
سوال
کس قسم کی تصویر چھاپنا جائز ہے یا ناجائز؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے:
{اِنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَاﷲِ الْمُصَوِّرُوْنَ}
صحیح بخاری جلد دوم، کتاب اللباس، باب عذاب المصورین یوم القیامۃ، صفحہ 880
[بخاری ۔ کتاب اللباس ۔ باب عذاب المصورین یوم القیامة]
ترجمہ:
’’بے شک اللہ کے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ عذاب پانے والے تصویریں بنانے والے ہوں گے۔‘‘
لہٰذا کسی جاندار، ذی روح چیز کی تصویر بنانا یا اسے شائع/طبع کرنا شرعاً درست نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب