ماخوذ : قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، صفحہ 512
سوال
حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گوندنے اور گندوانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔ "گوندنے” اور "گندوانے” سے کیا مراد ہے؟ وضاحت فرمائیں۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
◈ بازو، ٹانگ، چہرے، مسوڑھوں یا بدن کے کسی اور حصے میں سرمہ بھرنے یا بھرانے کو وشم (گوندنا) کہا جاتا ہے۔
◈ یہ عمل شرعاً ممنوع ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب