سوال
جوتا بیٹھ کر پہننا چاہیے یا کھڑے ہو کر پہننا چاہیے؟ جوتا کس قسم کا ہو تو بیٹھ کر پہننا چاہیے اور کس قسم کا ہو تو کھڑے ہو کر پہننا چاہیے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سنن ابن ماجہ، کتاب اللباس، باب الانتعال قائما، حدیث نمبر 3618 اور 3619 میں درج ہے:
{عن أبی ہریرۃ قال : نَہٰی رسول اﷲ صلی الله علیہ وسلم أَنْ یَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : نَہَی النَّبِیُّ صلی الله علیہ وسلم أَنْ یَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا}
ترجمہ:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا۔
وضاحت
✿ اس حدیث کے مطابق، کھڑے ہو کر جوتا پہننے سے منع کیا گیا ہے۔
✿ جوتا بیٹھ کر، جھک کر یا لیٹ کر پہننا چاہیے۔
✿ حدیث میں کسی خاص قسم کے جوتے کی تخصیص نہیں آئی، یعنی یہ حکم ہر قسم کے جوتے کے لیے عام ہے۔
محدثین کی تصحیح
✿ اس حدیث کو محدثِ وقت شیخ البانی حفظہ اللہ تعالیٰ نے صحیح ابن ماجہ میں درج کیا اور تعلیق مشکوٰۃ میں بھی صحیح قرار دیا۔
✿ مشہور محدث محب اللہ شاہ صاحب راشدی رحمہ اللہ تعالیٰ نے بھی اپنے مضمون (جو الاعتصام میں شائع ہوا) میں اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب