ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا خبر واحد حجت ہے؟
جواب:
خبر واحد کی سند صحیح ہو، تو بالا اتفاق حجت ہے، خواہ حدیث کا تعلق عقیدہ سے ہو، احکام سے ہو یا فضائل سے۔
❀ علامہ ابن رشید فہری رحمہ اللہ (721ھ) فرماتے ہیں:
إن أخبار الآحاد حجة يجب العمل بها بالإجماع فى الجملة.
اخبار آحاد حجت ہیں، ان پر عمل کرنا واجب ہے، مجموعی لحاظ سے اس پر اجماع ہے۔
(السنن الأبين: 89)