ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا بے جان اشیا کو برا بھلا کہنا جائز ہے؟
جواب:
کسی بھی شے کو بلا وجہ برا بھلا کہنا جائز نہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آندھی کو برا بھلا کہنے سے منع فرمایا ہے۔
(مسند عبد بن حميد: 167؛ عمل اليوم والليلة للنسائي: 937؛ وسنده صحيح)
ایک صحابیہ نے بخار کو برا بھلا کہا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تسبي الحمى، فإنها تذهب خطايا بني آدم، كما يذهب الكير خبث الحديد
بخار کو برا نہ کہیے، یہ تو انسان کے گناہوں کو یوں ختم کر دیتا ہے، جیسے بھٹی لوہے کے زنگ کو ختم کر دیتی ہے۔
(صحیح مسلم: 2575)