ماخوذ : احکام و مسائل، تعویذ اور دم کے مسائل، جلد 1، صفحہ 463
سوال
تعویذ کے بارے میں قرآن و حدیث کیا کہتے ہیں؟ کیا قرآنی تعویذ بھی غلط ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
- اگرچہ بعض تعویذات قرآن و حدیث کے الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں، تاہم رسول اللہ ﷺ سے ایسا کوئی عمل ثابت نہیں کہ آپ ﷺ نے خود کبھی قرآنی یا حدیثی الفاظ پر مشتمل تعویذ لکھا یا کسی اور کو لکھ کر دیا ہو۔
- اس بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ خواہ تعویذ قرآن و حدیث کے کلمات پر ہی مشتمل ہو، لیکن چونکہ یہ عمل نبی کریم ﷺ سے ثابت نہیں ہے، اس لیے اس پر عمل کرنا درست نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب