ماخوذ : احکام و مسائل، کھانے پینے کے احکام، جلد 1، صفحہ 449
سوال:
ہمارے ایک دوست کی گائے کا مدت پوری ہونے سے دو ماہ قبل حمل گر گیا، کیا اب اس کا دودھ پیا جا سکتا ہے؟
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جی ہاں! ایسی صورت میں گائے کا دودھ پینا جائز ہے۔
قرآنِ مجید کی دلیل:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿وَإِنَّ لَكُمۡ فِي ٱلۡأَنۡعَٰمِ لَعِبۡرَةٗۖ نُّسۡقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهِۦ مِنۢ بَيۡنِ فَرۡثٖ وَدَمٖ لَّبَنًا خَالِصٗا سَآئِغٗا لِّلشَّٰرِبِينَ﴾
— سورۃ النحل، آیت 66
ترجمہ:
*’’اور تمہارے لیے چوپاؤں میں یقیناً عبرت ہے، ہم تمہیں پلاتے ہیں ان کے پیٹ میں موجود چیزوں سے، گوبر اور خون کے درمیان سے، خالص دودھ جو پینے والوں کے لیے خوشگوار ہوتا ہے۔‘‘*
نتیجہ:
لہٰذا، حمل ضائع ہونے کے بعد بھی اگر گائے دودھ دے رہی ہے تو وہ پاک اور جائز ہے اور اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب