ماخوذ : احکام و مسائل، کھانے پینے کے احکام، جلد 1، صفحہ 448
سوال
گدھی کا دودھ حلال ہے یا حرام؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
گدھی کا دودھ حرام ہے، جیسا کہ پالتو گدھوں کا گوشت بھی حرام ہے۔ گدھی چونکہ پالتو گدھوں کی جنس سے ہے، اس لیے اس کا دودھ بھی حرام قرار دیا گیا ہے۔
البتہ حُمرِ وَحشی یعنی جنگلی گدھے حلال ہیں۔ ان کا گوشت کھانا اور ان کا استعمال جائز ہے، کیونکہ وہ پالتو گدھوں کی جنس سے مختلف ہیں اور ان کے متعلق احادیث و فقہی اقوال میں واضح فرق کیا گیا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب