ماخوذ : احکام و مسائل، جلد 1، صفحہ 444
کھڑے ہو کر کھانا کھانے کا حکم
سوال:
کیا کھڑے ہو کر کھانا کھایا جا سکتا ہے؟
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کھانے کا وہی حکم ہے جو پینے کا ہے، کیونکہ کھانا اور پینا دونوں ایک جیسے افعال ہیں۔ اس سلسلے میں جو احادیث پینے کے بارے میں صحیح مسلم میں آئی ہیں، ان کو دیکھ لیا جائے تو ان میں واضح طور پر کھڑے ہو کر پینے سے منع کیا گیا ہے۔
لہٰذا جب کھڑے ہو کر پینے سے روکا گیا ہے تو اسی حکم کو کھانے پر بھی قیاس کیا جائے گا۔ اس بنا پر کھڑے ہو کر کھانے سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب