ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے کسی فتنے کا انکار کر دیا اور کہا کہ فلاں فتنہ اس امت میں رونما نہیں ہوسکتا، اس کا کیا حکم ہے؟
جواب :
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جن فتنوں کی نشاندہی کی ہے، وہ لامحالہ واقع ہوں گے، کیونکہ ان کی بنیاد وحی الہی ہے، لہذا جس نے جان بوجھ کر کسی ثابت فتنہ کا انکار کیا، اس نے وحی کا انکار کیا، جو کہ کفر ہے۔