ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
ایک امام نے بغیر وضو کے نماز جمعہ پڑھادی، یاد آنے پر کیا کرے؟
جواب:
بغیر وضو کے نماز پڑھادی، تو مقتدیوں کی نماز درست ہے، البتہ امام پر اعادہ ضروری ہے ، اس صورت میں وہ نماز ظہر کی چار رکعت ادا کرے گا ، نہ کہ جمعہ کی دو۔