اللہ کو ناراض کر کے رعایا کو راضی کرنا جائز نہیں
تحریر: عمران ایوب لاہوری

اللہ کو ناراض کر کے رعایا کو راضی کرنا جائز نہیں
➊ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من التمس رضا الله بسخط الناس رضى الله عنه وأرضى عنه الناس ، ومن التمس رضا الناس بسخط الله سخط الله عليه ، وأسخط عليه الناس
”جو شخص لوگوں کی ناراضگی کے باوجود اللہ کو راضی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہو جاتے ہیں اور لوگوں کو بھی اس سے راضی کر دیتے ہیں ۔ اور جو شخص اللہ کی ناراضگی کے باوجود لوگوں کو راضی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہو جاتے ہیں اور لوگوں کو بھی اس سے ناراض کر دیتے ہیں ۔“
[صحيح لغيره: صحيح الترغيب: 2250 ، كتاب القضاء: باب ترهيب الحاكم وغيره من إرضاء الناس بما يسخط الله عز وجل ، ابن حبان فى صحيحه: 276]
➋ ایک روایت میں یہ لفظ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من أرضى الله بسخط الناس كفاه الله ومن أسخط الله برضا الناس وكله الله إلى الناس
”جس نے لوگوں کی ناراضگی کے باوجود اللہ کو راضی کیا تو اللہ تعالٰی اسے کافی ہو جائیں گے اور جس نے لوگوں کی رضا مندی کے ساتھ اللہ کو ناراض کر لیا تو اللہ تعالیٰ اسے لوگوں کے سپرد ہی کر دیں گے ۔“
[بيهقى: 890 ، فى كتاب الزهد الكبير ، الترغيب والترهيب: 3329]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے