ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
امام یحیی بن سعید قطان رحمہ اللہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
جواب:
امام یحیی بن سعید بن فروخ قطان (198ھ ) بالا تفاق امام اور محدث ہیں، راویوں کی جرح و تعدیل میں آپ رحمہ اللہ کا بہت زیادہ کلام ہے۔
❀ حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ (804ھ) فرماتے ہیں:
الإجماع قائم على جلالته وإمامته وعظم علمه وإثقانه وبراعته .
”یحیی بن سعید قطان رحمہ اللہ کی جلالت ، امامت علمی عظمت ، اتقان اور مہارت پر اجماع ہو چکا ہے۔“
(التوضيح : 509/2)