کیا رات کو سورت واقعہ پڑھنے سے فقر و فاقہ ختم ہو جاتا ہے؟
تحریر: غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال : کیا رات کو سورت واقعہ پڑھنے سے فقر و فاقہ ختم ہو جاتا ہے؟
جواب : ثابت نہیں۔
✿ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من قرأ سورة الواقعة فى كل ليلة لم تصبه فاقة أبدا، وكان ابن مسعود يأمر بناته أن يقرأن بها كل ليلة .
جس نے ہر رات سورت واقعہ کی تلاوت کی ، اسے کبھی فقر وفاقہ نہیں پہنچے گا۔
”سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی بیٹیوں کو حکم فرمایا کرتے تھے کہ وہ ہر رات اس سورت کی تلاوت کیا کریں۔“ (مسند الحارث : 1708 ، التفسير لابن مردويه : 465 466)
سند ضعیف و مضطرب ہے۔
① شجاع یا ابو شجاع کا تعین و توثیق نہیں۔
✿ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
لا أعرفه .
”میں اسے نہیں پہچانتا۔“ المنتخب من عِلل الخلال : 117/1
② ابوطیبہ یا ابوظبیہ یا ابو فاطمہ کون ہے؟ معلوم نہیں ۔
✿ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
أبو طيبة هذا لا أعرفه .
میں اس ابوطیبہ کو نہیں پہچانتا۔ المنتخب من عِلل الخلال : 117/1
✿ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
هذا حديث منكر .
یہ حدیث منکر ہے۔ المنتخب من عِلل الخلال : 116/1
✿ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
علموا نساء كم سورة الواقعة، فإنها سورة الغنى .
اپنی عورتوں کو سورت واقعہ کی تعلیم دیں، یہ غنی کر دینے والی سورت ہے۔ (الغرائب الملتقطة لابن حجر : 635/5)
سند سخت ضعیف ہے۔
(1)علی بن حسن بن حبیب کی تعیین و توثیق نہیں ۔
(2)موسیٰ بن فرقد بصری کے حالات زندگی نہیں ملے۔
(3)ابوبکر محمد بن عبد اللہ بن حمدان کے حالات نہیں ملے ۔
(4)موسیٰ بن فرقد کا سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع معلوم نہیں۔
✿ تفسیر ابن مردویہ (429 ) والی سند بھی ضعیف ہے۔
(1)علی بن الحسن کا تعین و توثیق درکار ہے۔
(2)اس کے باپ کے حالات زندگی بھی معلوم نہیں ۔
✿ ذیل اللالی المصنوعه للسیوطی (146) والی سند بھی سخت ضعیف ہے۔
(1)عبد القدوس بن حبیب ”متروک و منکر الحدیث“ ہے۔
(2)حسن بصری کا عنعنہ ہے۔
(3)ابراہیم بن سلیمان نہمی خراز متروک ہے۔
(4)احمد بن محمد بن عصام کے حالات زندگی نہیں ملے ۔
✿ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من قرأ كل ليلة : ﴿اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ﴾ لم يصبه فقر أبدا .
جس نے ہر رات سورت واقعہ کی تلاوت کی ، اسے کبھی فقر وفاقہ نہیں پہنچے گا۔تاریخ ابن عساکر : 444/36
جھوٹی روایت ہے۔
(1)احمد بن محمد بن عمر بن یونس یمامی متروک و کذاب ہے۔
(2 )عمر و بن یزید کا تعین و توثیق معلوم نہیں۔
(3)محمد بن الحسن کا تعین نہیں ہو سکا۔
(4)ابوبکر عبدالرحمن بن عباس بن ولید بن محمد نفسانی کی توثیق نہیں ملی۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1