ماخوذ : احکام و مسائل، حج و عمرہ کے مسائل، جلد 1، صفحہ 295
سوال
حج تمتع، افراد اور قران میں سے کون سا حج افضل ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
◈ اگر کوئی شخص ہدی (قربانی) لے کر جا رہا ہو، تو اس کے لیے حج قران افضل ہے۔
◈ جبکہ دیگر افراد کے لیے یعنی جو قربانی ساتھ نہیں لے جا رہے، ان کے لیے تمتع (بالمعنی الأخص) افضل ہے۔
◈ یہ بات ذہن نشین رہے کہ یہاں "افضل” کا لفظ "واجب” کے مقابل میں نہیں ہے، بلکہ واجب کو بھی شامل ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب