روح قبض کرنے والے فرشتے کا کیا نام ہے؟
تحریر: غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال: روح قبض کرنے والے فرشتے کا کیا نام ہے؟
جواب: روح قبض کرنے والے فرشتے کو ”ملک الموت“ کہتے ہیں، اس کے نام کے بارے میں کوئی صحیح خبر منقول نہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ ملک الموت کا نام عزرائیل ہے، مگر اس بارے میں کوئی ثقہ روایت نہیں، بعض ضعیف روایات میں اس نام کا ذکر ہے۔
بعض آثار میں عزرائیل نام وارد ہوا ہے مگر کوئی مرفوع یا موقوف روایت ثابت نہیں، ممکن ہے کہ یہ نام اسرائیلی روایات سے لیا گیا ہو۔
✿ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774 ھ) فرماتے ہیں:
أما ملك الموت فليس بمصرح باسمه فى القرآن، ولا فى الأحاديث الصحاح، وقد جاء تسميته فى بعض الآثار بعزرائيل، والله أعلم .
ملک الموت کے نام کی صراحت قرآن کریم اور احادیث صحیحہ میں وارد نہیں ہوئی، البتہ بعض آثار میں عزرائیل نام کی صراحت آئی ہے، واللہ اعلم البدایۃ والنھایۃ: 106/1
✿ حافظ سیوطی رحمہ اللہ (911ھ) فرماتے ہیں:
لم يرد تسميته فى حديث مرفوع .
”ملک الموت کا نام کسی مرفوع حدیث میں وارد نہیں ہوا۔“ حاشية السيوطي على سنن النسائي : 118/4
✿ علامہ عبدالرؤف مناوی (1031ھ) نے لکھا ہے:
لم أقف على تسميته بذلك فى الخبر .
”ملک الموت کے عزرائیل نام ہونے کے بارے میں مجھے کسی حدیث پر دسترس نہیں ہو سکی۔“ فيض القدير : 21/3

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1