ماخوذ : احکام و مسائل، نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 212
سوال
عرض یہ ہے کہ کیا فرض نماز کے بعد اجتماعی طور پر دعا کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فرض نماز (صلاۃ مکتوبہ) کے بعد دعا کرنا رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہے۔
آپ ﷺ نے اس دعا کی ترغیب بھی دی ہے۔
البتہ اس دعا میں ہاتھ اٹھانا کسی بھی صحیح یا حسن مرفوع حدیث سے ثابت نہیں ہے۔
هٰذا ما عندي، والله أعلم بالصواب