سوال
حدیث میں ذکر ہے کہ آپ ﷺ دو جگہوں پر سکتہ فرماتے تھے:
➊ ایک: تکبیر تحریمہ کے بعد
➋ دوسرا: قراءت کے بعد
آج کل علماء ان سکتات پر عمل نہیں کرتے، حالانکہ ان کا فائدہ یہ ہو سکتا ہے کہ پیچھے سے آنے والا مقتدی ان سکتوں کے دوران سورۃ الفاتحہ پڑھ سکے۔ اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یقیناً حدیث پر عمل کرنا ضروری ہے، اور اگر نبی کریم ﷺ سے کوئی عمل ثابت ہو تو اس پر عمل کیا جانا چاہیے۔ تاہم، جو فائدہ آپ نے بیان کیا کہ "پیچھے سے آنے والا مقتدی ان سکتات میں سورۃ الفاتحہ پڑھ سکتا ہے”، یہ فائدہ کسی بھی صحیح حدیث میں بیان نہیں ہوا۔
لہٰذا ہمیں چاہیے کہ:
✿ ہم نبی کریم ﷺ کے طریقہ کار کو اپنائیں۔
✿ حدیث سے جو چیز ثابت ہو، اسی پر عمل کریں۔
✿ جو فائدہ یا حکمت احادیث میں بیان نہ ہو، اسے خود سے نہ گھڑیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب