ماخوذ : احکام و مسائل – نماز کے مسائل، جلد 1، صفحہ 99
سوال
کیا تمباکو نوشی یا شلوار کا ٹخنوں سے نیچے ہونا وضوء کو توڑ دیتا ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس بارے میں قطعی علم میرے پاس نہیں ہے، البتہ ایک روایت کے مطابق:
✿ رسول اللہ ﷺ نے حالتِ نماز میں ایک ایسے شخص کو، جس کی شلوار ٹخنوں سے نیچے تھی، نماز اور وضوء دونوں دوبارہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
(یہ روایت مسند احمد میں موجود ہے اور مشکوٰۃ شریف میں بھی درج ہے۔)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب