کیا ’’کلامی لا ینسخ کلام اللہ‘‘ والی حدیث صحیح ہے؟ تحقیقی جائزہ
ماخوذ : فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)، جلد 2، صفحہ 473

سوال

کیا ’’کلامی لا ینسخ کلام اللہ‘‘ والی روایت صحیح ہے؟

روایت کے الفاظ درج ذیل ہیں:

’’کلامی لا ینسخ کلام الله، وکلام الله ینسخ کلامی، وکلام الله ینسخ بعضه بعضا‘‘
میرا کلام اللہ کے کلام کو منسوخ نہیں کرتا، اللہ کا کلام میرے کلام کو منسوخ کرتا ہے اور اللہ کے کلام کا بعض اپنے بعض کو منسوخ کرتا ہے۔
(مشکوٰۃ المصابیح: 195)

جواب

الحمد للہ، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ روایت مشکوٰۃ المصابیح میں سنن دارقطنی کے حوالہ سے ذکر کی گئی ہے:

(سنن دارقطنی 4/145، حدیث 4233)

یہ حدیث ’’جبرون بن واقد: حدثنا سفیان بن عینیۃ عن ابی الزبیر عن جابر‘‘ کی سند سے روایت کی گئی ہے۔

محدثین کی آراء:

1. ابن عدیؒ

  • ابن عدیؒ نے اس روایت کو اپنی کتاب الکامل میں ذکر کیا ہے۔
  • الکامل 2/602، دوسرا نسخہ 2/443
  • انہوں نے اس حدیث کو منکر قرار دیا ہے۔
  • مزید دیکھیے: ذخیرۃ الحفاظ: 4406

2. امام دارقطنیؒ

  • انہوں نے اس روایت کو سنن دارقطنی میں ذکر کیا ہے لیکن سند کے بارے میں کوئی مدح ذکر نہیں کی۔

3. ابن الجوزیؒ

  • انہوں نے اپنی کتاب العلل المتناہیہ میں اسے درج کیا ہے۔
  • العلل المتناہیہ 1/125، حدیث 190

4. حافظ ذہبیؒ

  • حافظ ذہبیؒ نے اس روایت کو موضوع قرار دیا ہے۔
  • میزان الاعتدال 1/388

5. حافظ ابن حجرؒ

  • حافظ ابن حجرؒ نے بھی حافظ ذہبیؒ کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
  • لسان المیزان 2/94

راوی: جبرون بن واقد

حافظ ذہبیؒ کے اقوال:

  • "لیس بثقۃ” یعنی یہ راوی ثقہ نہیں ہے۔
  • دیوان الضعفاء والمتروکین: 722، المغنی فی الضعفاء: 1089
  • "متهم فانه روی بقلة حیاء۔۔۔” یعنی یہ راوی وضع حدیث کے الزام میں ہے کیونکہ اس نے یہ روایت بے حیائی سے بیان کی ہے۔
  • میزان الاعتدال 1/387، 388

اصولی نکتہ:

  • ’’متھم‘‘ کا مطلب متهم بالوضع ہوتا ہے۔
  • الکشف الحثیث عمن ری بوضع الحدیث ص 122
  • کسی بھی محدث نے جبرون بن واقد کی توثیق نہیں کی۔

یہ روایت جبرون بن واقد کی وجہ سے موضوع (من گھڑت) ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1