ماخوذ : فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2، ص286
سوال
قرآن یاد کرنے کا طریقہ
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قرآنِ پاک کو حفظ کرنے کے لیے درج ذیل طریقہ کار اختیار کریں:
روزمرہ کا معمول:
◈ سبق یاد کرنے کا وقت:
روزانہ فجر سے پہلے اور فجر کے بعد قرآن پاک کا سبق یاد کریں۔
◈ روزانہ کی تکرار:
ہر دن جو حصہ حفظ کر رہے ہیں، اسے “سبقی” کے طور پر دہرائیں، اور ساتھ ہی “منزل” یعنی پہلے سے یاد شدہ پاروں کا ایک مقررہ حصہ بھی دہرائیں اور سنائیں۔
ہفتہ وار عمل:
◈ جمعہ کا دن:
جمعہ کے دن پورے ہفتے کی یاد کی ہوئی ساری منزل کو زبانی دہرائیں اور سنائیں۔
کامیابی کی شرط:
◈ یہ طریقہ کار ان شاء اللہ بہت مؤثر اور مفید ثابت ہو گا، بشرطیکہ اس پر محنت شاقہ (سخت محنت) اور کمال استقامت (مکمل پابندی اور تسلسل) سے عمل کیا جائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب