سوال:
ایک شخص کی سرجری ہوئی ہے اور وہ وضو نہیں کر سکتا، اس لیے تیمم کرکے نماز پڑھتا ہے۔ کیا وہ اسی تیمم سے قرآن بھی پڑھ سکتا ہے؟
جواب از فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
جی ہاں، وہ بالکل قرآن پڑھ سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص پانی استعمال کرنے سے قاصر ہو، تو وہ تیمم کے ذریعے طہارت حاصل کر سکتا ہے۔ شرعی طور پر تیمم وضو یا غسل کا قائم مقام ہوتا ہے اور انسان کو اسی طرح پاک قرار دیا جاتا ہے جیسے وضو یا غسل کے بعد طہارت حاصل ہوتی ہے۔
لہٰذا، جب کوئی شخص تیمم کرلے تو وہ نہ صرف نماز پڑھ سکتا ہے بلکہ قرآن مجید کی تلاوت سمیت وہ تمام عبادات انجام دے سکتا ہے جن کے لیے طہارت شرط ہے۔