چھوٹے بچوں کا رمضان کے روزہ پر اصرار کرنا
سوال : میرا چھوٹا بچہ رمضان کے صیام پر اصرار کرتا ہے، جبکہ بچہ ہونے اور صحت کی خرابی کی وجہ سے صوم اس کے لئے مضر ہے۔ تو کیا میں صوم توڑنے کے لئے اس کے ساتھ سختی کا معاملہ کروں ؟
جواب : اگر بچہ چھوٹا ہو اور بالغ نہ ہوا ہو تو اس پر صوم رکھنا واجب نہیں ہے۔ البتہ اگر بغیر مشقت کے صوم رکھ سکے تو اسے صوم رکھنے کا حکم دینا چاہیے، صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اپنے بچوں سے صوم رکھواتے تھے۔ یہاں تک کہ چھوٹا بچہ صوم رکھتے ہوئے اگر روتا تو اسے کھلونا دیکر بہلا دیتے اور وہ کھلونے سے کھیلنے لگتا۔ لیکن جب یہ ثابت ہو جائے کہ صوم اس کے لئے یقیناًً مضر ہے تو اس سے روک دیا جائے گا۔ اور جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں چھوٹے بچوں کے اموال ان کے حوالہ کرنے سے اس اندیشہ سے منع فرمایا ہے کہ کہیں وہ برباد نہ کر دیں تو بدن کے نقصان کے ڈر سے انہیں صوم سے روکنا بدرجۂ اولیٰ ضروری ہو گا۔ البتہ روکنے میں سختی کا برتاؤ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اولاد کی تربیت کے ضمن میں سختی کرنا مناسب نہیں ہے۔
’’ شیخ ابن عثیمین۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ “

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: