عورتیں مردوں کی مانند: حدیثِ نساء شقائق الرجال کی تشریح اور مفہوم
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

النساء شقائق الرجال [حسن ۔ سنن أبى داود ، رقم الحديث 236 ]

سوال :

”عورتیں مردوں کی مانند ہیں“ ، کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟ نیز ”شقائق الرجال “ کاکیا معنی ہے ؟

جواب :

جی ہاں ، یہ حدیث صحیح ہے ۔
اور اس کا معنی یہ ہے (واللہ اعلم) بلاشبہ عورتیں مردوں کی مانند اور ان کی مثل ہیں ، سوائے ان چیزوں کے جو عورت اور مرد کی طبیعت سے تعلق رکھتی ہیں اور شارع نے ان کو اس مثلیت سے مستثنیٰ کیا ہے ۔ اور جو چیزیں اس استثناء کے علاوہ ہیں تو اس میں اصل یہ ہے کہ عورتیں مردوں کی مثل ہیں ۔
(عبد العزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ )

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: