سوال: جب آدمی (بے اولادی کا ) خارجی علاج کروانے کے لیے جاتا ہے تو ڈاکٹر اس کی منی کے علاوہ کسی اور کی منی اس کے ساتھ نتھی اور پیک کر دیتے ہیں ، پس وہ (غیر کی منی کے ساتھ ) اپنی بیوی سے مجامعت کرتا ہے ، کیا یہ جائز ہے؟
جواب: یہ تو زنا ہوگا ، اس کے بعد ہم اپنے یمنی بھائیوں کو نصیحت کریں گے کہ وہ اس غیر ملکی نظریہ سے کنارہ کشی اختیار کریں ۔ میرا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ (اس نظریے کی مخالفت میں ) توپ اور مشین گن لے کر نکلیں ، میرا مطلب یہ ہے کہ جب تم پر یہ نظریہ پیش کیا جائے تو لازم ہے کہ تم اس نظریے کے اسلام سے بعید ہونے کو پہچان جاؤ ، اور یہ سمجھ جاؤ کہ (اس طرح کی غیر فطری کارروائیوں سے ) وہ مسلمان کی نسل کو کم کرنا چاہتے ہیں ۔ بعض اوقات ان کو معلوم ہوتا ہے کہ مانع حمل گولیوں کا استعمال نقصان دہ ہے ، لیکن پھر بھی وہ مسلمہ عورت کو ضرور پہنچانے کی غرض سے ان گولیوں کا استعمال کرواتے ہیں ۔ (مقبل بن ہادی حفظ اللہ)