جس شخص کو خطرناک مرض لاحق ہو، کیا اس کی بھی تیمارداری کی جائے گی؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری سوال: جس شخص کو خطرناک مرض لاحق ہو، کیا اس کی بھی تیمارداری کی جائے گی؟ جواب: اگر ڈاکٹر اجازت دیں، تو اس کی بھی تیمارداری کی جا سکتی ہے۔
کیا جمائی کے بعد تعوذ پڑھنا درست ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری سوال: کیا جمائی کے بعد تعوذ پڑھنا درست ہے؟ جواب: جمائی کے بعد تعوذ مشروع نہیں، البتہ کوئی پڑھ لے، تو کوئی حرج نہیں، کیونکہ جمائی شیطان کی طرف سے ہوتی ہے۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ […]
جوتا الٹا پڑا ہے، کیا اسے سیدھا کرنا مشروع ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری سوال: جوتا الٹا پڑا ہے، کیا اسے سیدھا کرنا مشروع ہے؟ جواب: اس بارے میں کچھ ثابت نہیں، البتہ ادب یہ ہے کہ جوتا سیدھا کر دیا جائے۔
کیا لوگوں کے سامنے اپنی حسنات کو بیان کیا جا سکتا ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری سوال: کیا لوگوں کے سامنے اپنی حسنات کو بیان کیا جا سکتا ہے؟ جواب: کسی با مقصد ضرورت کے تحت ایسا کرنا جائز ہے۔ اس پر کئی عمومی دلائل موجود ہیں۔
کیا بغیر علم کے خوابوں کی تعبیر کرنا جائز ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری سوال: کیا بغیر علم کے خوابوں کی تعبیر کرنا جائز ہے؟ جواب: خوابوں کی تعبیر کرنا ایک مستقل علم ہے، اس میں احتیاط چاہیے، لہذا بغیر علم خوابوں کی تعبیر کرنا گناہ ہے۔