جمعہ سے پہلے نفل پڑھنے کا مسنون طریقہ
تحریر: حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سوال جمعہ کے خطبہ سے قبل جو نفل نمازیں پڑھی جاتی ہیں، وہ دو دو رکعتیں کر کے پڑھی جائیں یا چار رکعتیں اکٹھی بھی پڑھی جاسکتی ہیں؟ (کیونکہ مشاہدہ یہ ہے کہ لوگ جمعہ کی پہلی اذان کے بعد چار رکعتیں اکٹھی پڑھتے ہیں)۔ الجواب یہ رکعتیں […]
جمعہ کے بعد نوافل پڑھنے کا مسنون طریقہ
تحریر: حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سوال جمعہ کی فرض نماز کے بعد جو چار رکعتیں سنت ہے وہ دو دو رکعتیں پڑھنی ہے؟ یا چار رکعتیں اکٹھی ایک سلام سے بھی پڑھی جاسکتی ہیں؟ الجواب دو دو کر کے پڑھی جائیں۔
ملک کے ایک شہر سے دوسرے شہر یا علاقے کو زکوۃ
تحریر: حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سوال کیا ایک ہی ملک کے ایک شہر سے دوسرے شہر یا علاقے کو زکوۃ اور قربانی بھیج سکتا ہے؟ الجواب بغیر شرعی عذر کے ایک علاقے کے لوگ دوسرے علاقے میں زکوۃ نہ بھیجیں۔ تؤخذ من اغنيائهم وترد على فقرائهم ان کے امیروں سے لے کر اُن […]
وراثت میں بے اولاد بیوی کا کتنا حق ہوگا؟
تحریر: حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سوال وفات کے وقت کوئی مسلم دو بیویاں چھوڑے، ایک کی اولاد ہو، دوسری کی نہ ہو تو وراثت میں بے اولاد بیوی کا کتنا حق ہوگا؟ الجواب نص قرآن (النساء :۱۲) کی رُو سے اُسے ثمن یعنی ۱/۸ ملے گا۔
دو بہنوں کو نکاح میں اکٹھا کرنا
تحریر: حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سوال ایک مسلم مرد کی تین بیویاں ہیں۔ دوسری (جو پہلے بیوہ تھی) پہلی کی سگی بہن ہے، چونکہ دو بہنوں کو نکاح میں اکٹھا کرنا منع ہے، دوسری سے نکاح کرنے سے پہلی کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ یا دوسری کا نکاح باطل ہے؟ تینوں بیویوں سے […]
بغیر طلاق لئے اپنے شوہر کو چھوڑ کر چلی جانے والی عورت
تحریر: حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سوال زید کی نکاح شدہ مسلم بیوی بغیر طلاق لئے اپنے شوہر کو چھوڑ کر چلی گئی اور دوسرے مسلم مرد کے ساتھ کئی سال رہنے کے بعد زید کے پاس واپس لوٹ آئی۔ کیا زید کا نکاح باقی رہتا ہے؟ کیا اسے نکاح کی تجدید کرنی ہوگی؟ […]
شرک کا ایک چور دروازہ ’’شرکیہ تعویذات‘‘ بھی ہے
یہ تحریر محترم ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی اور حافظ محمود الخضری کی کتاب شرک کے چور دروازے سے ماخوذ ہے۔ شرکیہ تعویذات شرک کا ایک چور دروازہ ’’شرکیہ تعویذات‘‘ بھی ہے۔ عہد جاہلیت میں لوگ دھاگہ، چھلہ اور تعویذ وغیرہ بازو پر یا کندھے پر اس نظریہ سے لٹکاتے کہ یہ انہیں نظر بد اور جن […]
شرک کا ایک چور دروازہ وطن پرستی بھی ہے
یہ تحریر محترم ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی اور حافظ محمود الخضری کی کتاب شرک کے چور دروازے سے ماخوذ ہے۔ فتنہ وطنیت شرک کا ایک چور دروازہ وطن پرستی بھی ہے۔ وطن پرستی دین کی موت ہے، جب کوئی قوم وطن پرستی کے فتنہ میں مبتلا ہو جاتی ہے اور یہ نظریہ اختیار کر لیتی ہے […]