یہودیوں کا سلیمان علیہ السلام پر جادوگری کا الزام اور قرآن کا جواب

فونٹ سائز:
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

سوال:

کیا یہودیوں نے کہا کہ سلیمان بن داؤد جادوگر تھے ؟

جواب :

جب قرآن مجید میں سلیمان علیہ السلام کا ذکر نازل ہوا تو مدینے کے یہودیوں نے کہا: کیا تمہیں تعجب نہیں ہوتا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سلیمان بن داود کو نبی کہتا ہے؟ اللہ کی قسم ! وہ (سلیمان علیہ السلام ) تو ایک جادوگر تھا، تو اللہ تعالیٰ نے پھر یہ آیت کریمہ نازل فرمائی، جس میں سلیمان علیہ السلام کی براء ت کا ذکر کیا :
وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَانُ وَلَـٰكِنَّ الشَّيَاطِينَ كَفَرُوا
اور سلیمان نے کفر نہیں کیا اور لیکن شیطانوں نے کفر کیا۔ [البقرة: 102 ]