مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

ہیئر کریم اور لپ اسٹک کے استعمال سے وضو اور روزے پر اثرات

فونٹ سائز:
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

کیا ہیئر کریم اور لپ اسٹک کے استعمال سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

جواب :

عورت کا اپنے بالوں پر کریم لگانا یا اس کے علاوہ دیگر تیل استعمال کرنا وضو کو باطل نہیں کرتا ، بلکہ روزے کو بھی باطل نہیں کرتا اور ایسے ہی ہونٹوں پر تیل لگا ہو اور روزے کو باطل نہیں کرتا ، لیکن روزے میں اگر ہونٹوں پر لگائی جانے والی سرخیوں میں ذائقہ پایا جاتا ہو تو ان کو اس طرح استعمال کرنا کہ ان کا ذائقہ پیٹ تک اترتا ہو ، جائز نہیں ہے ۔
(محمد بن صالح العثمین رحمہ اللہ )

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔