یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔
ہنڈیا سے پکنے کی حالت جاننے کے لیے چکھنا کیسا ہے؟
سوال :۔
کیا کھانا پکانے والے کے لئے جائز ہے کہ وہ روزے کی حالت میں کھانے کی حالت جانچنے کے لئے اس میں سے چکھ لے؟
فتوی :۔
کھانا پکانے والے کے لئے اس میں کوئی حرج نہیں کہ وہ زبان کے ایک کنارے کے ذریعے کھانے میں مٹھاس، نمک یا دوسرے ذائقے معلوم کرنے کے لئے تھوڑا سا چکھ لے مگر وہ اس میں سے کوئی چیز حلق سے نیچے نہ اترنے دے بلکہ وہ چکھی ہوئی چیز کو باہر نکال دے اور کلی کرے، اس طریقے سے اس کے روزے کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔