سوال
جو شخص ہر نماز کے بعد اور سونے سے قبل درج ذیل ذکر تین تین بار پڑھے، تو یہ کلمات اس کے لیے قبر میں، جسر (پل) پر، اور پل صراط پر نور بن جائیں گے، یہاں تک کہ وہ ان کی برکت سے جنت میں داخل ہو جائے گا:
ذکر:
"الله أكبر كبيرا، عدد الشفع والوتر، و كلمات الله التامات الطبيبات المباركات ثلاثا، ولا إله إلا الله مثل ذلك، كن له في قبره نورا، وعلى الجسر نورا، و على الصراط نورا حتى يدخله الجنة أو يدخل الجنة”
"اللہ سب سے بڑا ہے، بہت بڑا، جتنی تعداد شفع اور وتر کی ہے، اور اللہ کے مکمل، پاکیزہ اور بابرکت کلمات کے برابر تین بار۔ اور ‘لا إله إلا الله’ (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں) اسی طرح (اتنی ہی تعداد میں) کہنے والا، اس کے لیے قبر میں نور ہوگا، پل صراط پر نور ہوگا، اور صراط پر بھی نور ہوگا، یہاں تک کہ وہ جنت میں داخل ہو جائے یا جنت میں داخل کر دیا جائے۔”
کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ اور اس کا حوالہ کیا ہے
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
یہ روایت مصنف ابن ابی شیبہ میں موجود ہے اور اہلِ علم نے اسے حسن کا درجہ دیا ہے۔ لہٰذا، یہ کلمات پڑھنا جائز اور باعثِ برکت ہے۔
📖 [مصنف ابن ابی شیبہ]