سوال
کیا جس طرح محمد صلی الله علیہ وسلم کے نام کے ساتھ صلی الله علیہ وسلم کہا جاتا ہے، اسی طرح ہر نبی کے نام کے ساتھ صلی الله علیہ وسلم کہنا جائز ہے؟ جبکہ صحیح مسلم میں یہ حدیث موجود ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور دیگر انبیاء کے نام کے ساتھ صلی الله علیہ وسلم کہا ہے۔ کیا ہم بھی ایسا کر سکتے ہیں یا ہر امتی کے لیے ایسا کہنا جائز ہے؟ — محمود احمد، ضلع شیخوپورہ
جواب
الحمد للہ، والصلاة والسلام على رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم اور دیگر انبیاء کرام علیہم السلام کے ناموں کے ساتھ ہر مسلمان اور غیرمسلمان دونوں کے لیے صلی الله علیہ وسلم کہنا جائز ہے۔
چنانچہ صحیح مسلم کی مذکورہ حدیث میں نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے حضرت عیسیٰ بن مریم صلی الله علیہ وسلم کے نام کے ساتھ صلی الله علیہ وسلم کہا ہے۔
اور رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ہر ایک کے لیے بہترین نمونہ ہیں، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّکُمْ تَہْتَدُوْنَ﴾
(الاعراف: 158، پ 9)
[اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ پاؤ]
واللہ اعلم