مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

ہر نبی کے نام کے ساتھ صلی الله علیہ وسلم کہنا – شرعی حکم

فونٹ سائز:
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، ص 487

سوال

کیا جس طرح محمد صلی الله علیہ وسلم کے نام کے ساتھ "صلی الله علیہ وسلم” کہا جاتا ہے، اسی طرح ہر نبی کے نام کے ساتھ "صلی الله علیہ وسلم” کہنا جائز ہے؟ جبکہ صحیح مسلم میں ایک حدیث میں ذکر ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے حضرت عیسیٰ اور دیگر انبیاء کے نام کے ساتھ "صلی الله علیہ وسلم” کہا ہے۔ کیا ہم بھی ایسا کر سکتے ہیں یا ہر امتی کے لیے ایسا کہنا جائز ہے؟

سائل: محمود احمد، ضلع شیخوپورہ

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہر مسلمان (امتی) اور حتیٰ کہ غیر امتی کے لیے بھی یہ جائز ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم اور دیگر تمام انبیاء کرام علیہم السلام کے ناموں کے ساتھ "صلی الله علیہ وسلم” کہا جائے۔

جیسا کہ صحیح مسلم کی مذکورہ حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے حضرت عیسیٰ بن مریم صلی الله علیہ وسلم کے نام کے ساتھ "صلی الله علیہ وسلم” کہا ہے۔

رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ہر ایک کے لیے اسوۂ حسنہ ہیں۔ اس بارے میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّکُمْ تَہْتَدُوْنَ﴾

[اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ پاؤ]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔